بلوچستان حکومت کے مختلف محکمے کیسکو کے 37 ارب 8 کروڑ روپے کے نادہندہ، نوٹس جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیسکو نے صوبائی محکموں اور اداروں کے ذمے واجب الادا رقم کی لسٹ جاری کردی۔ کیسکو حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کے محکموں کے ذمے تقریباً 37 ارب 8 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ گورنر ہاﺅس کے ذمے 77 لاکھ روپے، وزیراعلیٰ کے دفاتر کے ذمے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، صوبائی اسمبلی کے ذمے 38 لاکھ روپے، محکمہ پولیس پر ایک ارب ایک کروڑ روپے واجب الادا، محکمہ تعلیم پر 8 ارب، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر پر ایک ارب کی رقم واجب الادا، محکمہ پی ایچ ای پر 17 ارب اور محکمہ صحت پر 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔ محکمہ جیل کے ذمے 13 کروڑ، واسا کے ذمے 46 کروڑ واجب الادا ہیں۔ تمام محکموں کو بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیے گئے ۔بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔

Recent Posts

حکومت منافقت سے کام نہ لے، گوادر میں باڑ نہیں لگانے دیں گے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی ، ریلی میں…

7 mins ago

وندر میں نان بائیوں کی من مانیاں، روٹی کی قیمت میں کمی نہ آسکی

وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں تندور مالکان اور نان بھائیوں کی من مانیاں ملک بھر میں آٹا…

19 mins ago

چھے ہفتے قبل ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغوا صحبت پور کا رہائشی بازیاب ہوگیا

صحبت پور(قدرت روزنامہ)چھ ہفتے قبل سکھر سندھ کے علاقے سے اغوا ہونے والا صحبت پور…

34 mins ago

زمیندار خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومتی رویے کیخلاف آواز اٹھائیں گے، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے…

38 mins ago

فارم 47 کے حوالے سے بیان دینے پر انوار الحق کاکڑ کو تحویل میں لیا جائے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ…

46 mins ago

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

ڈبلن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان…

1 hour ago