ٹریبونل کے پاس آج 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور یہ ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے . اسی طرح امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی اور 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے . شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کوئٹہ محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان سینیٹ انتخاب/اپیلیٹ ٹریبول میں اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے . اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغزات منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی،ایپلیٹ ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو معزز ججز جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ہے .
متعلقہ خبریں