عاقب جاوید نے سپرلیگ کو فلاپ شو قرار دے دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)عاقب جاوید نے سپرلیگ کو فلاپ شو قرار دے دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کچھ بھی قابل تعریف نہیں تھا جب کہ کرکٹ اور پچز کا معیار اچھا نہیں رہا، کوئی نوجوان کرکٹر بھی اْبھر کر سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں اس بار کچھ بھی ایسا نہیں دکھائی دیا جس کی تعریف ہو سکے، معیاری کرکٹ کی کمی رہی، پچز کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی شمولیت نہیں بڑھی، کوئی ایسا نوجوان بھی اْبھر کر سامنے نہیں آیا جسے نویں ایڈیشن کی دریافت کہا جاسکے، چند کھلاڑیوں نے کچھ بہتر پرفارمنس ضرور کیا لیکن تسلسل کا فقدان رہا، اس برانڈ کو مزید بہتر کرنے پر توجہ دینا ہوگی، اس میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے، شائقین کی دلچسپی بڑھائے بغیر ہم آگے نہیں جاسکتے۔
عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے کی بڑی وجہ اہم پلیئرز کی انجریز اور عدم دستیابی کو ٹھہرایا، انھوں نے کہا کہ آخری پوزیشن پر رہنا اس ٹیم کیلیے افسوسناک بات ہے جو2 سال چیمپئن رہی، ہمیں راشد خان کی خدمات حاصل نہیں تھیں،ڈیوڈ ویزا کو بھی فٹنس مسائل رہے، فیلڈنگ غیر معیاری رہی، کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

46 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago