سیگریٹ نوشی اور پیٹ کی چربی کے درمیان تعلق کا انکشاف


کوپن ہیگن(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں سیگریٹ نوشی کے پیٹ پر چربی بڑھنے کا سبب ہونے کے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ بالخصوص ایسی قسم کی چربی جس کا تعلق قلبی مرض، ذیا بیطس، فالج اور ڈیمینشیا کے بلند خطرات سے ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف کوپن ہیگن سے تعلق رکھنے والے محققین نے 10 لاکھ سے زائد افراد پر کیے جانے والے مختلف جینیاتی مطالعوں کے نتائج کا مشترکہ جائزہ لیا۔
جائزے میں محققین نے دیکھا کہ آیا وہ افراد جوسیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے جسم کی چکنائی کی تقسیم تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلوں میں مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔
تجزیے میں سیگریٹ نوشی کا پیٹ میں موجود چربی میں اضافے سے تعلق کا انکشاف ہوا۔
محققین کا کہنا تھا کہ چکنائی کی یہ قسم وسرل چکنائی ہوتی ہے جو پیٹ میں موجود اعضاء کے گرد جم جاتی ہے۔ چربی کی اس قسم کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ چکنائی کسی شخص کا پیٹ سپاٹ ہونے کے باوجود غیر صحت بخش مقدار میں موجود ہوسکتی ہے اور سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر جرمن کیراسقیلا کا کہنا تھا کہ سیگریٹ نوشی پیٹ کی چربی پر سماجی معاشی اسٹیٹس، شراب نوشی یا اے ڈی ایچ ڈی جیسے دیگر عوامل سے ہٹ کر تعلق رکھتی ہے۔
جرنل ایڈِکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سیگریٹ نوشی کا روکا جانا متعدد دائمی بیماریوں (بالخصوص تنفس اور قلبی بیماریوں) کے وقوعات کم کرنے کے لیے عوامی صحت کی کوششوں کے لیے اہم ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago