لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا معمہ حل، سگا بھائی ہی ملوث نکلا لیکن پکڑا کس طرح گیا؟ افسوسنا ک انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی تفتیش 8 گھنٹوں میں ہی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، وہ انسان کے بھیس میں درندہ اور کوئی نہیں بلکہ بچی کا سگا بھائی ہی تھا جسے والدین نے بچانے کی بھر پور کوشش بھی کی .

تفصیلات کے مطابق شالیمار کے رہائشی ملزم محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں اپنی 8 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے عمران اور اس کی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسر ا رنگ دینے کی بھر پور کوشش کی ، بیٹے کو بچانے کیلئے نامعلوم شخص کی جانب سے زیادتی کی من گھڑت کہانی بنائی گئی .

شک ہونے پر پولیس نے والدین کو شامل تفتیش کیا تو انہوں نے اس دوران سارا واقعہ خود ہی بتا دیا ، ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے .

. .

متعلقہ خبریں