اتنی غلامی نہ کریں کہ ایک امریکی بیوروکریٹ کی باتوں پر شادیانے بجائے جائیں،شوکت یوسف زئی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دہشتگردی ریاستی ایشو ہے اسے صرف خیبرپختونخوا کا ایشو نہ بنایا جائے، وفاق دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کرے . اتنی غلامی نہ کریں کہ ایک امریکی بیوروکریٹ کی باتوں پر شادیانے بجائے جائیں .

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے . پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے بھی شرکت کی .

ملک میں بجلی چوری کے حوالے سے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گاؤں کے گاؤں کنڈے پر چل رہے ہیں میٹر نہیں لگائے جاتے، ان گاؤں میں بجلی تقسیم کار کمپنی کے مقامی افراد کنڈوں کے پیسے وصول کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں