لاہورضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک، صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 119سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،این اے 119سے علی پرویز، شہزادفاروق سمیت 12امیدواروں کے کاغذات منظورہو گئے، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 158سے چودھری مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جبکہ پی پی 158سے اختر حسین، یوسف علی سمیت 27امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 149سے شعیب صدیقی، احسن اکرم سمیت 20امیدواروں کے کاغذات منظورکرلئے، پی پی 147محمد خان مدنی، ماجد ظہور سمیت 19امیدواروں کے کاغذات منظورکر لئے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 164سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،پی پی 164سے اختر حسین، مرزا جاوید سمیت 27امیدواروں کے کاغذات منظورہو گئے۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

4 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

18 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

36 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

52 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago