بلوچستان کابینہ کی عدم تشکیل، حکمران اتحاد سینیٹ الیکشن سے قبل ٹوٹ پھوٹ سے بچنا چاہتا ہے، ذرائع۔

کوہٹہ(قدرت روزنامہ)سرفراز بگٹی کے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے 19روز بعد بھی بلوچستان کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی . ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکمران اتحاد سینیٹ الیکشن سے قبل کابینہ تشکیل نہ دے کر اندورنی ٹوٹ پھوٹ سے بچنا چاہتا ہے .

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ تشکیل نہ پانے سے بلوچستان میں گندم کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکار ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل نہ ہونے سے 3 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری بھی زیر التواء ہے .

ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کابینہ تشکیل دی جا چکی ہیں . وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سینیٹ الیکشن کی مصروفیات کو قرار دیا . ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کل اجلاس طلب کر رکھا ہے .

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا فارمولا طے کیا جانے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ 14 وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے

. .

متعلقہ خبریں