پاکستانی اداکار آغا علی کو بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار آغا علی کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس سے شہرت پانے والی عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں اداکار نے اپنے منفرد فیشن سٹائل کے لیے شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے نئے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں اپنے نئے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

آغا علی نے اپنی انسٹا سٹوری میں اس کے ساتھ ہی نامناسب کیپشن بھی تحریر کیا۔

اداکار کا مذکورہ تبصرے کا اسکرین شارٹ جیسے ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارین نے آغا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ حاصل کرنے لیے سستی کوشش ہے۔ ایک صارف کے مطابق وہ (عرفی جاوید) تو چاہتی ہے کہ اسے توجہ دی جائے لیکن آپ اپنے آپ کو دیکھئے۔

ایک اور صارف کے مطابق آپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے جبکہ ایک صارف کے مطابق آپ اپنی اداکاری پر توجہ دیں، وہ (عرفی جاوید) آپ (آغا علی) کا کمنٹ پڑھے گی بھی نہیں، وہ (عرفی جاوید) جانتی بھی نہیں ہوگی کہ آپ (آغا علی) کون ہو۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

10 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

23 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

41 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

57 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago