وہ اداکارہ جسے شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عینا خان کو نامور اداکارہ ثناء جاوید کی ہمشکل قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراؤں کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید کا شمار پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ اداکارہ عینا خان نے ابھی اس انڈسٹری میں گنتی کے 7 ڈرامے ہی کیے ہیں۔

عینا خان آخری بار ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ اُن کا آج کل آن ایئر ڈرامہ سیریل ’دل پر دستک‘ خوب تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس موازنے پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اداکارائیں ہو بہو ایک دوسرےسے ملتی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عینا خان اداکارہ ثناء جاوید سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

2 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

16 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

34 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

50 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago