وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیوہ خاتون اور اس کی بیٹیوں پر تشدد کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے علاقے شیر زمان کالونی میں بیوہ خاتون اور اسکی بیٹیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے آئی جی پنجاب کو متاثرین کے تحفظ کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ خواتین پر تشدد برداشت نہیں یہ ریڈ لائن ہے، جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سول لائن متاثرہ فیملی کے گھر پہنچے،ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی چھ بہن بھائیوں اور بیوہ پر مشتمل ہے، متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام شیر زمان کالونی میں گھر ہے، متاثرہ فیملی پر تشدد میں ملوث ملزم ریاض علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے مابین گھر کا تنازعہ چل رہا ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی افتخار شاہ کے ساتھ ملکر متاثرہ فیملی کے گھر میں حصہ مانگ رہا ہے، گھر متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام پر ہے، ملزمان نے بیوہ اور اس کے بچوں پر بیلچوں سے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،متاثرہ خاندان نے قبضے کے معاملے پر پہلے ہی سول کورٹ سے رجوع کیا ہے، متاثرہ فیملی کو پولیس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

8 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

12 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

26 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

31 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

45 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago