اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ہمارے بزرگوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا، 14 اگست 1947کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے 8فروری کو انتخابات میں اپنے نمائندوں کو منتخب کیا، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی تجارتی خسارہ بڑے مسائل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بحیثیت قوم غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے، مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے، آیئے مل کر مذہبی، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…