کیا چائے زندگی طویل کرسکتی ہے؟


لندن(قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے زندگی کی میعاد بڑھ جاتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جو بالکل بھی چائے نہیں پیتے۔
اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تحقیق ٹیم نے چائے پینے اور ان آبادی میں موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا ہے جہاں زیادہ تر کالی چائے پی جاتی ہے۔
تحقیق کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا، جو کہ ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس ہے۔
اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین شرکا شامل تھے۔ جنہوں نے ایک دن میں پیے جانے والے چائے کے کپوں کی اوسطاً تعداد کی اطلاع دی۔ ان میں کالی، سبز اور دودھ مع چینی والی چائے شامل تھیں۔ ماہرین نے شرکا کے جینیاتی معلومات کا بھی استعمال کیا۔
مطالعے میں پایا گیا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے تقریباً 90 فیصد شرکا کالی چائے پیتے تھے۔ اور وہ لوگ جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے ان میں متعدد وجوہات کی بنا پر مرنے کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم پایا گیا۔
جب محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر نظر ڈالی تو چائے پینے کا تعلق فالج، کورونری دل کی بیماری اور عمومی امراض قلب کے کم خطرے سے پایا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

8 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

8 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago