ایمازون میں قدیم ترین ڈولفن کی باقیات دریافت


لیما(قدرت روزنامہ)حال ہی میں بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کو ایمازون میں میٹھے پانی کی دیوہیکل ڈولفن کی باقیات ملی ہیں جو تقریباً ایک کروڑ سال پرانی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویئٹزرلینڈ میں زیورک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ڈولفن کی باقیات دریافت کیں جو اب تک دریافت ہونے والی دریائی ڈولفن کی سب سے بڑی نسل ہے۔
اس نسل کا نام Pebanista yacuruna ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات کے ڈائریکٹر مارسیلو سانچز کا کہنا تھا کہ جنوبی امریکا میں دو دہائیوں کے کام کے بعد ہمیں خطے سے کئی دیوہیکل جانوروں کی باقیات ملی ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کی پہلی ڈولفن ہے۔
محققین نے پیرو کے ایمازون علاقے میں ڈالفن کی باقیات دریافت کیں۔ شکار کو پکڑنے اور کھانے کے لیے اس کے منہ کی لمبائی 10 فٹ سے 11.5 فٹ کے درمیان ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ نسل ڈولفنز کے Platanistoidea گروپ سے تعلق رکھتی ہے جو 24 ملین سے 16 ملین سال پہلے موجود تھی۔ مزید برآں یہ نسل کھانے کے ذرائع کی کثرت کی وجہ سے ایمازون کے علاقے میں داخل ہوئیں۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

25 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

28 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

50 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

1 hour ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago