پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے


لاہور(قدرت روزنامہ)پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔
شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
شہریار ایم خان 29مارچ 1934ءکو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی علیم وہیں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم انگلستان سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آ گیا اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔
شہریار ایم خان معروف سفارتکار تھے۔ وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی بھی رہے۔ مرحوم بھارت کے سابق کپتان نواب منصور خان پٹودی کے کزن تھے اور پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے ماہر تھے۔
شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لاکر نماز جنازہ کراچی ہی میں ادا کی جائے گی۔

Recent Posts

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

8 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

21 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago