اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے 6 بڑے شہروں میں یکم اپریل سے تاجروں کے اندراج کا آغاز ہوگا۔
تاجر دوست اسکیم کے تحت پرچون فروش یکم اپریل سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے تاجر رجسٹریشن کرانا شروع کریں گے اور ان سے یکم جولائی 2024 سے ٹیکس وصولی شروع ہوگی۔
ایف بی آر آن لائن مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم کو اس اسکیم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کرے گی۔
ایف بی آر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کے رابطہ کرنے پربتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم 10 لاکھ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں، اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایس آر او میں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے ایک خصوصی طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔
تاجر دوست اسکیم کا اسکوپ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم ہر دکان‘ اسٹور‘گودام، دفتر یا ایسی ہی کسی اور جگہ کےلیے ہے جو ان شہروں کے سول علاقوں یا چھاؤنیوں کی حدود میں ہوں، یہ اسکیم ان کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو کسی قومی سطح کے یا بین الاقوامی چین کے اسٹور کا یونٹ ہو۔
تاجر دوست اسکیم کے تحت ہر تاجر اور دکاندار کو آرڈیننس کی شق 181 کے تحت رجسٹریشن کےلیے درخواست کرنا ہوگی اور یہ 30 اپریل تک ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ کم از کم ماہانہ ایڈوانس ٹیکس ہر شخص پر لاگو ہوگا جو اس کی آمدن کے حوالے سے ہوگا۔
سالانہ ایڈوانس ٹیکس اگر صفر ہو تو ایسے شخص کو سالانہ 1200 روپے ادا کرنا ہوں گے لیکن اگر کسی وجہ سے کسی شخص کی آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ ہے تو اس پر یہ لاگو نہیں ہوگا، اگر کوئی شخص اپنا ایڈوانس ٹیکس اکٹھا ادا کر دے یا بیلنس ادا کر دے تو اس کے مجموعی ایڈوانس ٹیکس کو 25 فیصد کم کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…