یوم پاکستان؛ مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور(قدرت روزنامہ) 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی .

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستوں نے فرائض سنبھال لیے .

اس موقع پر مزار اقبال پر سلامی پیش کی گئی . گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ائروائس مارشل طارق محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی . انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا .

مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے . انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان و مسلم امہ کی سالمیت اور خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی .
بعد ازاں پاک فضائیہ کے 54 دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر حفاظتی ذمے داریاں سنبھال لیں .

. .

متعلقہ خبریں