آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے:یوم پاکستان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ )ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے . اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے .

تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے . قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے . نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے . اللّٰہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے .

. .

متعلقہ خبریں