شہریار خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

لاہور (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا . محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہریار خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا .

"جنگ " کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ شہریار خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا . اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے .

. .

متعلقہ خبریں