ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے ہمیں فیلنگ آرہی ہے کہ ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دو روز میں حکمت عملی بنائی کہ گن رننگ کے خلاف مہم چلائی جائے گی .

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر کو ناجائز اسلحے سے فری کرنا ہے ، کل بھی ہم نے اس پر بھرپور ایکشن لیا ہے ، کسی کو ناجائز اسلحہ لیکر آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے ، اسکواڈز اور ٹیرر کے کلچر کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں ، 30 کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جن میں لائسنسی اسلحہ استعمال ہوا ہے . ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ جہاں جہاں سے لائسنس ایشو ہوا ہے ان اتھارٹیز کو لائسنس کینسل کرنے کے لیے خط لکھیں گے ، لائسنسڈ اسلحہ پکڑے جانے کی صورت میں قانونی کارروائی بھی ہوگی اور لائسنس بھی کینسل کروایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں