معروف ٹک ٹاکر ’ کوئین دارو ‘ نےدوسری شادی کے بعد ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ )جرمن نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر دارین المعروف کوئین دارو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی دوسری شادی کے اُن کے فالوورز کی تعداد میں کمی آئی ہے .

تفصیلات کے مطابق کوئین دارو آج کل سوشل میڈیا پر لائیو سیشنز کے دوران صارفین سے گلہ کرتی نظر آتی ہیں .

اُن کا کہنا ہے کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کا مکمل قصور وار اُنہیں ٹھہرایا جا رہا ہے، صارفین اُن کے اور اُن کے حالات کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں مگر پھر بھی وہ تنقید کی ذد میں ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Queen Daro👑 (@queenndaroo)

ایک لائیو سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ صارفین کہہ رہے ہیں انہوں نے دوسری شادی کے لیے اپنی اولاد چھوڑ دی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی اور بیٹا لائیو سیشن کے دوران دکھاتے ہوئے کہا کہ اپن کے دونوں بچے اُن کے پاس ہیں، انہوں نے اپنے بچوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

اب کوئی دارو کی ایک اور لائیو سیشن کے دوران ریکارڈ کیا گیا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے شوہر سے علیحدگی اور دوسری شادی کے بعد اُن کے فالوورز جا رہے ہیں اور اُن کے سبسکرائبرز اُنہیں تیزی سے اَن سبسکرائب کر رہے ہیں . کوئن دارو کا کہنا ہے کہ وہ اس سے متعلق بہت برا محسوس کر رہی ہیں، یہ چیز اُنہیں پریشان کر رہی ہے . یاد رہے کہ کوئین دارو معروف اداکارہ سجل علی سے مشابہت رکھنے کے سبب سوشل میڈیا پر شہرت رکھتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں