انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے کب آئیں گی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے آنے سے متعلق خبر سامنے آگئی۔
بھارت میں 22 مارچ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوگیا ہے، اس لیگ کا پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اُن کی ٹیم کے پہلے میچ میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما غائب رہیں کیونکہ اداکارہ بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔
اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما ہمیشہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں، اس بار بھی وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے کسی ایک میچ میں لازمی شرکت کرکے اپنے شوہر کو ہمت دیں گی۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

5 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

6 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

21 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

28 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

34 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

40 mins ago