سندھ پولیس میں 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی شروع

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں 11 ہزار 168 پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گریڈ 7 کی اسامی کیلئے 18 سے 28 سال عمر کے مرد اور خواتین امیدوار 23 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کیلئے سندھ پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کیلئے 3108 مرد، 583 خواتین جب کہ 194 اقلیتی پولیس اہلکار بھرتی کئے جا رہے ہیں . حیدرآباد رینج میں 498 لیڈیز اور 166 اقلیتی اہلکاروں سمیت 3322 اہلکاروں کی بھرتی کی جارہی ہے جبکہ میرپور خاص رینج میں 90 خواتین سمیت 597 اہلکار بھرتی ہوں گے . سکھر رینج میں 96 خواتین سمیت 638، لاڑکانہ رینج میں 318 خواتین سمیت 2114 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا حکم دیا گیا ہے .
اعلان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار رننگ اور فزیکل ٹیسٹ جیسے اگلے مرحلے میں شامل کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں