سندھ پولیس میں 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی شروع

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں 11 ہزار 168 پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گریڈ 7 کی اسامی کیلئے 18 سے 28 سال عمر کے مرد اور خواتین امیدوار 23 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کیلئے سندھ پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کیلئے 3108 مرد، 583 خواتین جب کہ 194 اقلیتی پولیس اہلکار بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد رینج میں 498 لیڈیز اور 166 اقلیتی اہلکاروں سمیت 3322 اہلکاروں کی بھرتی کی جارہی ہے جبکہ میرپور خاص رینج میں 90 خواتین سمیت 597 اہلکار بھرتی ہوں گے۔سکھر رینج میں 96 خواتین سمیت 638، لاڑکانہ رینج میں 318 خواتین سمیت 2114 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا حکم دیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار رننگ اور فزیکل ٹیسٹ جیسے اگلے مرحلے میں شامل کئے جائیں گے۔

Recent Posts

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

14 mins ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

29 mins ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

31 mins ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

33 mins ago

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

40 mins ago

جب کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، علی امین گنڈا پور کا انکشاف

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے…

43 mins ago