جو نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکیں ناپ نہیں سکتا وہ سڑکوں کا حساب مانگ رہا ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو پہلے مرحلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک بھرمیں بنائی موٹر ویز اور سڑکیں ناپنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکیں ناپ نہیں سکتا وہ سڑکوں کا حساب مانگ رہا ہے۔
‎پہلے سڑکیں بن جاتیں تو ملک کا پیسہ بچ جاتا کا عمران صاحب کا بیان ان کے ذہنی بیمار ہونے کا ثبوت ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا ملک اور بیرون ملک کی عدالتوں میں رسوائی کے بعد اور کچھ نہیں تو خود کشی تو بنتی ہیں۔
‎نیب کی رسوائی کے بعد اب ایف آئی اے کو کہیں پہلے نواز شریف کی بنائی سڑکیں ناپیں پھر پیسوں کا حساب لگائیں۔
عمران صاحب ایف آئی صرف نواز شریف کی بنائی سڑکوں کو ناپ لے تو آپ کی حکومت کا بچا ہوا وقت گزر جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سڑکیں پہلے ہی بنیں ہیں آپ کے دور میں ایک پُلی نہیں بن سکی، تین سال میں صرف جھوٹ بولنے اور ایک سڑک نہ بناسکنے والا نوازشریف دور میں بنائی گئی موٹرویز نہیں گن سکتا۔

‎انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ تو کہتے تھے کہ جو سڑکیں بناتا ہے وہ چور ہوتا ہے، اب سڑکیں بنانا بڑا اچھا کام ہے ؟
‎عمران صاحب آپ نے تو سڑکیں نہیں بلکہ ہسپتال اور اسکول بنانے تھے؟
‎عمران صاحب آپ نے تو انسانوں پر خرچ کرنا تھا؟ آپ نے تو پاکستانیوں کو خرچ کرنے کے قابل نہیں چھوڑا۔
‎عمران صاحب آپ درخت بھی وہ لگاتے ہیں جو نظر نہیں آتے، اب سڑکیں بھی وہ بنا رہے ہیں جو نظر نہیں آ رہیں۔

‎ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاک عمران صاحب وزیراعظم نواز شریف نے عالمی معیار کی سستی ترین موٹر ویز بنائی ہیں۔
‎ عمران صاحب آپ کے قرضہ کمیشن نے قرضہ رپورٹ دینی تھی اب 16000ارب کے قرضہ کی اپنی رپورٹ مانگ لیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران صاحب آپ کے چینی اور آٹا کمیشن نے رپورٹ دینی تھی اب اپنی 500 ارب کے آٹا اور 800 ارب کی چینی اور آٹا چوری رپورٹ مانگ لیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

10 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

12 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

28 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

44 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago