اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی .

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر اسماعیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی پیندے اور آہنی فریم میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی .

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے سامان سے 2.152 کلو ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں