محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمائی کو بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا ہے .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے ڈائریکٹرز سےاہم ملاقات ہوئی ہے، جس دوران تمام ڈائریکٹرز نےاپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی .

محسن نقوی نےڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اورکمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاپی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیارکیا جائے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہےتاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں،کرکٹ کےفروغ کیلئے ہر سطح پرجامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیےتمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں .

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں،اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا . چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنےکی یقین دہانی کرائی .

. .

متعلقہ خبریں