محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمائی کو بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے ڈائریکٹرز سےاہم ملاقات ہوئی ہے، جس دوران تمام ڈائریکٹرز نےاپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نےڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اورکمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاپی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیارکیا جائے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہےتاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں،کرکٹ کےفروغ کیلئے ہر سطح پرجامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیےتمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں،اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

23 mins ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

53 mins ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

1 hour ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

1 hour ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

1 hour ago

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

1 hour ago