جرمنی جانے کے خواہشمندوں کے لئے خوشخبری، ویزا قوانین میں نرمی

برلن (قدرت روزنامہ )جرمنی نے نئی ویزا پالیسی کے تحت غیر ملکی طلبہ کے لئے دروازے کھول دیے ہیں۔ جرمنی ایک مقبول یورپی ملک ہونے کے باعث بین الاقوامی طلبہ کے لئے بھی خاصا مشہور ہے۔ یہ ملک اعلیٰ کوالٹی کے تعلیمی نظام کے لئے بھی جانا جاتا ہے جو بین الاقوامی طلبہ کو متوجہ کرتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق اب اس مغربی یورپی ملک نے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد کو بڑھانے کے لئے اپنے ویزا ضوابط میں تاریخی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے طلبہ کو پڑھائی کے دوران کام کرنا اور مستقل رہائش حاصل کرنا آسان ہو گا۔ یہ ڈویلپمنٹ گزشتہ سالوں میں کی جانے والے کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے جب برلن نے مستقل رہائش کے لئے رکاوٹوں کو ختم کرنے اور تجربے کے حامل امیدواروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دی۔جرمن حکام کا ماننا ہے وہ دوسرے ممالک کے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس لئے جرمنی غیر یورپی یونین ممالک کے لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
نئے قوانین کے تحت بین الاقوامی طالبعلم کو طویل مدت کے لئے کام کرنے کی اجازت ہو گی جس سے طلبا کو بیچلرز اور ماسٹرز مکمل کرنے کے دوران ملازمت کے مواقع تلاش کرنے میں مزید وقت بھی مل جائے گا۔ اس کے علاوہ جرمنی مستقل رہائش کے قوانین کو بھی آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جرمن کارڈ دنیا بھر کے ہنر مند پیشہ ور افراد (جو یورپی یونین کے ملک میں کیریئر کے مواقع تلاش کر رہے ہیں) کے لئے کافی سود مند ثابت ہو گا اور یہ کارڈ جرمنی میں ملازمت کے لئے موثر راستہ فراہم کرتا ہے۔
پاکستان سے جرمن ویزا کے لئے درخواست دینے میں کئی مراحل اور تقاضے شامل ہیں۔ دورے کے مقصد کے لحاظ سے ویزوں کی مختلف کیٹیگریز ہیں۔جیسے تعلیم، سیاحت، کاروبار یا پھر آپ کی فیملی کا کوئی ممبر جرمنی میں ہے تو اسے ملنے کے لئے آپ کو ویزا آسانی سے مل جائے گا۔
خواہشمند افراد کو قریبی جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے میں آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ مطلوبہ دستاویزات میں ایک مکمل درخواست فارم، پاسپورٹ، تصاویر، رہائش کا ثبوت، ٹریول ہیلتھ انشورنس، سفری پروگرام اور مالی ذرائع کے بارے میں بتانا ضروری ہو گا۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

27 mins ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

44 mins ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

55 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

2 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

3 hours ago