ایئرہوسٹس نے مسافروں کو جیٹ لیگ سے بچنے کے لیے ایک مفید مشورہ

لندن(قدرت روزنامہ) ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک ایئرہوسٹس نے برطانیہ سے سیاحت کے لیے آسٹریلیا جانے والوں کو جیٹ لیگ سے بچنے کے لیے ایک مفید مشورہ دیا ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق کیرا ایسٹ مین نامی اس ایئرہوسٹس نے کہا ہے کہ برطانوی شہری جب آسٹریلیا جاتے ہیں تو وقت کے فرق کی وجہ سے انہیں بے خوابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

اس سے بچنے کے لیے برطانوی شہریوں کو چاہیے کہ آسٹریلیاکے شہر پرتھ جائیں .
کیرا ایسٹ مین کہتی ہیں کہ پرتھ کا برطانیہ سے وقت کا فرق صرف 8گھنٹے کا ہے، چنانچہ برطانوی شہریوں پرتھ جا کر نیند کے مسائل کا زیادہ سامنا نہیں ہوتا اور ان کا باڈی کلاک زیادہ متاثر نہیں ہوتا . سڈنی کا برطانیہ سے 11گھنٹے کا فرق ہے، چنانچہ وہاں جانے والے برطانوی شہریوں کو کو نیند کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاحت کے لیے جہاں بھی جا رہے ہوں، ہمیں اپنے ملک کے وقت کو وہاں کے وقت سے فرق کو مد نظر رکھنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں