عماد وسیم کو پی سی بی کی طرف سے انٹرنیشنل سیٹ اپ میں واپس آنے کے لیے گرین سگنل مل گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے چار ماہ بعد سٹار آل راﺅنڈ عماد وسیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان مسائل حل ہو گئے اور عماد وسیم کو پی سی بی کی طرف سے انٹرنیشنل سیٹ اپ میں واپس آنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے .
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ عماد وسیم کی وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں ان کے پی سی بی انتظامیہ کے ساتھ مسائل پر گفتگو ہوئی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی گئی .

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے عماد وسیم کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی .
مبینہ طور پر عماد وسیم ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کاکول میں لگنے والے کیمپ میں شامل ہوں گے . اس پاک نیوزی لینڈ سیریز میں 5ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے . واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل سیزن 9میں 12میچز کے دوران 12وکٹیں لیںاور 9اننگز کھیل کر 126رنز بنائے .

. .

متعلقہ خبریں