عماد وسیم کو پی سی بی کی طرف سے انٹرنیشنل سیٹ اپ میں واپس آنے کے لیے گرین سگنل مل گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے چار ماہ بعد سٹار آل راﺅنڈ عماد وسیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان مسائل حل ہو گئے اور عماد وسیم کو پی سی بی کی طرف سے انٹرنیشنل سیٹ اپ میں واپس آنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ عماد وسیم کی وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں ان کے پی سی بی انتظامیہ کے ساتھ مسائل پر گفتگو ہوئی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے عماد وسیم کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
مبینہ طور پر عماد وسیم ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کاکول میں لگنے والے کیمپ میں شامل ہوں گے۔ اس پاک نیوزی لینڈ سیریز میں 5ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل سیزن 9میں 12میچز کے دوران 12وکٹیں لیںاور 9اننگز کھیل کر 126رنز بنائے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

23 mins ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

40 mins ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

51 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

2 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

3 hours ago