آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی وزیردفاع کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کاکہنا تھاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں۔

پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔معززمہمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ایئر بیس سے خدا حافظ کہا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی…

4 mins ago

ہوشاپ، کولواہ ندی میں 2 افراد بہہ گئے، ایک شخص ریسکیو، دوسرے کی تلاش جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ہوشاپ اور کولواہ میں بارش، ندیوں میں طغیانی، کیل کور ندی میں 2 افراد…

9 mins ago

ڈیرہ بگٹی میں بارش سے بجلی کے کھمبے گرگئے، کئی روز سے فراہمی معطل

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی سوئی ہونے والے بارش سے 132کے وی کے چار کھمبے گرنے…

17 mins ago

بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

بولان(قدرت روزنامہ)بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ۔ بولان سے گزرنے…

30 mins ago

بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص…

36 mins ago

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی

حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے…

45 mins ago