سگریٹ پینے والوں کے لیے بری خبر، ماہرین نے خبردار کردیا

(قدرت روزنامہ)سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

لیکن حالیہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مباکو نوشی کرنے سے کورونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ سگریٹ اور تمباکو نوشی سے جُڑی تمام عادات کو تَرک کرنے سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرانے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے لئے ماہرین نے 4 لاکھ 21 ہزار مریضوں کے اعداد و شمارکا ڈیٹا جمع کیا ہے جبکہ سگریٹ پینے والے 14 ہزار کرونا سے متاثر افراد میں سے 51 افراد کو اسپتال داخل ہونا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی زیر سربراہی کی گئی ہے۔

قبل ازیں چین میں کیے جانے والے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنےوالے لوگوں کو کورونا وائرس کا خطرہ عام لوگوں سے 14 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

10 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

20 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

28 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago