اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے ماڈل ٹاؤن کلب سے پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق اسمبلی سیشن کے بعد رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار سوئمنگ کیلئے ماڈل ٹاؤن کلب گئیں تھیں، چوری کی واردات ان کی سوئمنگ کے دوران ہوئی۔
ایف آئی آر میں عظمیٰ کاردار نے مؤقف اپنایا کہ زیورات ان کے پرس میں تھے اور پرس انہوں نے کلب کے لاکر میں رکھا تھا، واپسی پر معلوم ہوا کہ پرس سے 4-5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب تھے۔
عظمیٰ کاردار کا مؤقف تھا کہ انہیں کلب کی دو انسٹرکٹرز اور ملازمین پر شبہ ہے ان سے تفتیش کی جائے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کے معاملے کا مقدمہ درج کر کےکلب عملے کی 4 خواتین کو حراست لیا گیا ہے، چاروں خواتین سے ہر طرح کی پوچھ گچھ کی گئی تاہم سردست چوری ثابت نہیں ہوئی۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لیکر چاروں خواتین ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلب انتظامیہ نے چاروں خواتین کے بے گناہ ہونے کی ضمانت دی ہے، کلب میں لگے کیمروں اور انتظامیہ کے بیانات کی روشنی میں معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کلب کی خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی، عظمیٰ کاردار کے کہنے پر پولیس نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے بازو مروڑے، ڈنڈے مارے گئے اور پولیس اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کے سامنے انہیں برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…