بلوچستان: دکی میں کوئلے کی کان کے 3 مزدور اغوا، اہل خانہ کا دھرنا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے دکی کول فیلڈ میں مسلح افراد نے جمعہ کی رات 3کان کنوں کو اغوا کر لیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی شناخت جوہر خان اسحٰق زئی، شاہ خان اور باچا خان یوسفزئی کے نام سے ہوئی ہے اور ان میں سے 2 کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جبکہ تیسرے کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
لیویز فورس کی بھاری نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مسلح افراد سے مزاحمت کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کار کان کنوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اگرچہ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، حکام کا خیال ہے کہ مسلح افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہوں نے کان کنوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔
کوئٹہ میں احتجاج
ہفتے کے روز کوئلے کی کان کے سینکڑوں مزدوروں نے بلوچستان میں کان کنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکام پر دباؤ ڈالنے کے لیے دھرنا دیا۔
یہ دھرنا ایسے وقت میں کیا گیا جب دکی کے علاقے میں کان کنوں کو اغوا کیا گیا اور ہرنائی کے علاقے زردالو میں میتھین گیس کے دھماکے کے بعد جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مظاہرین نے کان کے مالکان، ڈائریکٹوریٹ اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان چیپٹر کے سیکرٹری جنرل پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں کوئلہ کان کے مزدوروں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اور پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
سیکرٹری جنرل پیر محمد کاکڑ کے علاوہ مزدور رہنماؤں کریم ہارپر، ملک سعید لہری اور عثمان علی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اغوا کی مذمت کی۔
ان کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 60 سے زائد کوئلہ کان کن جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 3 کان کنوں کو میتھین دھماکے کے صرف 3 دن بعد اغوا کیا گیا تھا جس میں کان کے 12 مزدوروں کی جانیں گئی تھی انہوں نے کان کنوں کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے مائنز ڈائریکٹوریٹ اور دیگر متعلقہ حکام کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ ہرنائی دھماکے کے ہر زخمی کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، پیر محمد کاکڑ نے کہا کہ اس طرح کے سانحات میں ہر سال متعدد جانیں صرف اس وجہ سے ضائع ہوتی ہیں کہ مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

2 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

6 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

12 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

30 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago