اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں انہیں ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریکوڈک سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بلوچستان میں مواقع موجود ہیں، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے آگاہ کیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ترجیح دی جارہی ہے اور بیرک گولڈ کی جانب سے خواتین سمیت 100 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جاچکی ہے، کمپنی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز بھی قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت مقامی افراد کی بہبود کے منصوبوں میں وسعت دیکر اسے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…