ٹی بی کی تشخیص کے لیے زیر آزمائش خون کا نیا ٹیسٹ


ساؤتھمپٹن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسا خون کا ٹیسٹ بنانے کے قریب ہے جو غیر ارادی طور پر تپِ دق (ٹی بی) پھیلانے والوں کی نشاندہی کر سکے گا۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن سے تعلق رکھنے والے محققین کے گروہ نے ایسے حیاتیای اشارے دریافت کیے جو انتہائی نوعیت کے متاثر مریضوں میں پائے جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی بی دنیا کا سب سے مہلک وبائی مرض ہے جس کے سبب ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد کی موت واقع ہوتی ہے۔
جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن اور پیرو کی کائیٹانو ہیریڈیا یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ کی جانے والی تحقیق میں ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایسے چھ پروٹین کی نشاندہی کی گئی جن کے ذریعے ٹی بی کی درست تشخیص ہوتی ہے۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ہیناہ شِیف کے مطابق اگر یہ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ بنا لیا جاتا ہے تو یہ گزشتہ برس سامنے نہ آنے والے 30 لاکھ کیسز (زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں) کی تشخیص کرنے میں مدد فراہم کر سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے عالمی مسئلے رہنے کی وجہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ناکافی ٹیسٹنگ ہے، جس کی رفتار سست ہے اور انحصار مخصوص آلات اور لیب پر ہے۔
ڈاکٹر ہینا شِیف کے مطابق ایک تہائی افراد جو اس وباء سے متاثر ہوتے ہیں ان میں بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی اور وہ اس سے متاثر رہتے ہیں۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 min ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

16 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

23 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

32 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

39 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

48 mins ago