روم(قدرت روزنامہ)ایک شہری نے ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے باوجود قلیل ترین مدت میں پانی سے بھرے ٹینک سے نکلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرار ہونے کا پیشہ ور ماہر (escapologist) اینڈریو باسو نے 2 منٹ 11 سیکنڈز میں پانی سے بھرے ٹینک سے فرار ہو کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے ساتھ ساتھ انجام دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ اینڈریو باسو اب وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے سر کے بَل الٹے ہونے کی حالت میں اور ہاتھ، پیر بندھے ہونے کے ساتھ پانی کے ٹینک سے فرار ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اینڈریو نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو ڈیی ریکارڈ کے سیٹ پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اینڈریو اپنی ہتھکڑیاں کھول کر ٹخنے کو آزاد کرا کر ٹینک کے اوپری حصے سے تالا کھولتے ہیں، وہ بھی اس حالت میں کہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…