عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی، ان کے مطابق وہ صرف قومی ٹیم کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔
عماد وسیم نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے، ان کی گذشتہ روز پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عماد نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس صورت میں اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے جب انھیں کم از کم ورلڈکپ تک کھلانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس پر وہاب نے انھیں کہا کہ ایسا ہی ہوگا، عماد نے لیگز این او سی میں مشکلات سے بچنے کیلیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، انھوں نے سلمان نصیر سے کہا کہ مختلف معاہدے مکمل کرنے ہوں گے لہذا بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ این او سی نہ روکے، البتہ جب کبھی قومی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو وہ ضرور دستیاب ہوں گے۔
عماد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلیے پاکستان کا مفاد اہم ہے، وہ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانا چاہتے ہیں، کنٹریکٹ کے بغیر بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بورڈ حکام نے ان کی باتیں مان لی ہیں، البتہ کنٹریکٹ کا فیصلہ چیئرمین محسن نقوی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے کہ معاہدے کے بغیر کرکٹر کو نچلی کیٹیگری کے تحت ادائیگی ہوتی ہے۔
دوسری جانب عماد وسیم کو واپسی پر قائل کرنے میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کا اہم کردار ہے، انھوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران آل راؤنڈر سے کہا کہ قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے لہذا سابقہ فیصلہ تبدیل کریں،حالیہ چند روز میں بھی شاہین نے 6 سے 7 بار عماد کو فون کیا، ان کی باتوں نے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی ترغیب دی۔

Recent Posts

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

21 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

35 mins ago

The results of the annual matriculation examinations 2024 have been declared by the Controller Balochistan Board

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

38 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

39 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

57 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…

1 hour ago