اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔
بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔
اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔
گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…