اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔
پی سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔
اس سے قبل سابقہ سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کی سربراہی میں کام کررہی تھی، نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائمنٹ 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 13 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا۔
شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
سیریز کے پہلے 3 میچز 18 اپریل، 20 اپریل اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ 6 فروری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا، الیکشن میں پی سی بی بورڈ آف گورنر میں شامل مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…