عظمیٰ کاردار کی جیولری چوری کے الزام میں گرفتار4 خواتین کو رہا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی جیولری چوری کے الزام میں گرفتار4 خواتین کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے ماڈل ٹاؤن کلب سے پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق اسمبلی سیشن کے بعد رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار سوئمنگ کیلئے ماڈل ٹاؤن کلب گئیں تھیں، چوری کی واردات ان کی سوئمنگ کے دوران ہوئی۔

ایف آئی آر میں عظمیٰ کاردار نے مؤقف اپنایا کہ زیورات ان کے پرس میں تھے اور پرس انہوں نے کلب کے لاکر میں رکھا تھا، واپسی پر معلوم ہوا کہ پرس سے 4-5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب تھے۔

عظمیٰ کاردار کا مؤقف تھا کہ انہیں کلب کی دو انسٹرکٹرز اور ملازمین پر شبہ ہے ان سے تفتیش کی جائے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کے معاملے کا مقدمہ درج کر کےکلب عملے کی 4 خواتین کو حراست لیا گیا ہے، چاروں خواتین سے ہر طرح کی پوچھ گچھ کی گئی تاہم سردست چوری ثابت نہیں ہوئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لیکر چاروں خواتین ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کلب انتظامیہ نے چاروں خواتین کے بے گناہ ہونے کی ضمانت دی ہے، کلب میں لگے کیمروں اور انتظامیہ کے بیانات کی روشنی میں معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کلب کی خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی، عظمیٰ کاردار کے کہنے پر پولیس نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے بازو مروڑے، ڈنڈے مارے گئے اور پولیس اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کے سامنے انہیں برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago