شاہ رخ خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا میچ کھیلا گیا۔اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے لیے بڑی مشکل پیدا کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میچ کے دوران ایڈن گارڈنز کے احاطے میں سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں VIP باکس کے اندر سگریٹ نوشی کی۔شاہ رخ خان کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار قومی ٹی وی پر کھلے عام سگریٹ نوشی کررہے ہیں، وہ ایسا کرکے نوجوان نسل کو کونسا پیغام دے رہے ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں تنازعات کی زد میں آچکے ہیں، اداکار نے سال 2012 کے آئی پی ایل میں ایک سیکیورٹی افسر کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جس کے بعد ان پر 5 سال تک وانکھیڑے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو ہونے والے میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago