عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے پی سی بی سے اپنی کونسی شرط پہلے منوائی؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی تاہم انہوں نے ٹیم کیلئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عماد وسیم نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے، ان کی گذشتہ روز پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عماد نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس صورت میں اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے جب انھیں کم از کم ورلڈکپ تک کھلانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس پر وہاب نے انھیں کہا کہ ایسا ہی ہوگا، عماد نے لیگز این او سی میں مشکلات سے بچنے کیلیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، انھوں نے سلمان نصیر سے کہا کہ مختلف معاہدے مکمل کرنے ہوں گے لہذا بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ این او سی نہ روکے، البتہ جب کبھی قومی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو وہ ضرور دستیاب ہوں گے۔

عماد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلیے پاکستان کا مفاد اہم ہے، وہ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانا چاہتے ہیں، کنٹریکٹ کے بغیر بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بورڈ حکام نے ان کی باتیں مان لی ہیں، البتہ کنٹریکٹ کا فیصلہ چیئرمین محسن نقوی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے کہ معاہدے کے بغیر کرکٹر کو نچلی کیٹیگری کے تحت ادائیگی ہوتی ہے۔

دوسری جانب عماد وسیم کو واپسی پر قائل کرنے میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کا اہم کردار ہے، انھوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران آل راؤنڈر سے کہا کہ قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے لہذا سابقہ فیصلہ تبدیل کریں،حالیہ چند روز میں بھی شاہین نے 6 سے 7 بار عماد کو فون کیا، ان کی باتوں نے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی ترغیب دی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago