ممبئی (قدرت روزنامہ)ا انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کی اپنی ساس، سابقہ اداکارہ و سیاستدان جیا بچن اور نند شویتا بچن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے .
یہ ویڈیو ایسے حالات میں وائرل ہو رہی ہے کہ جب ایشوریا رائے بچن کی جانب سے اپنا سسرال (گھر) چھوڑ کر اپنے گھر (میکے) میں شفٹ ہو جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں .
کئی مہینوں سے میڈیا میں افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں، نند شویتا، ساس جیا بچن، سسر امیتابھ بچن اور شوہر اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات خراب ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب بچن خاندان پوری دنیا کو یہ دکھانے میں مصروف رہتا ہے کہ سب ٹھیک ہے .
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے بچن کی جیا بچن اور شویتا بچن کے ہمراہ ہنستے مسکراتے وائرل ہونے والی ویڈیو تازہ نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے استقبالیہ کی ہے . اس ویڈیو میں مکمل بچن فیملی کو تصویروں کے ہنسی خوشی پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . اس ویڈیو پر صارفین اس خاندان کو آپس میں اور خصوصی طور پر ایشوریا رائے کو مسراتے ہوئے دیکھ کو بے حد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں .
. .