ایشوریا رائے کی سوشل میڈیا پر ویڈٖیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)ا انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کی اپنی ساس، سابقہ اداکارہ و سیاستدان جیا بچن اور نند شویتا بچن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو ایسے حالات میں وائرل ہو رہی ہے کہ جب ایشوریا رائے بچن کی جانب سے اپنا سسرال (گھر) چھوڑ کر اپنے گھر (میکے) میں شفٹ ہو جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔کئی مہینوں سے میڈیا میں افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں، نند شویتا، ساس جیا بچن، سسر امیتابھ بچن اور شوہر اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات خراب ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب بچن خاندان پوری دنیا کو یہ دکھانے میں مصروف رہتا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے بچن کی جیا بچن اور شویتا بچن کے ہمراہ ہنستے مسکراتے وائرل ہونے والی ویڈیو تازہ نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے استقبالیہ کی ہے۔اس ویڈیو میں مکمل بچن فیملی کو تصویروں کے ہنسی خوشی پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو پر صارفین اس خاندان کو آپس میں اور خصوصی طور پر ایشوریا رائے کو مسراتے ہوئے دیکھ کو بے حد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago