احمد شہزاد پی ایس ایل میں پرفارمنس پرقومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف بول پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ)کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس پر شمولیت کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ ڈھائی تین سال سے مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں،پرفارمنس سب کے سامنے ہے لیکن قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں میرا نام نہیں آیا۔ چیئرمین پی سی بی نے میرٹ کی بات کی ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور رواں سیزن میں پرفارمنس بہت شاندار رہی۔ ڈومیسٹک پرفارمنس پر میرا نام کیمپ میں آیا، امید ہے آگے مجھے موقع ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک بار کیمپ میں آجاتے ہیں تو 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، امید کر رہا ہوں موقع دیا جائے گا، پرفارمنس اور تجربے سے ملک کو فائدہ پہنچانا ہے۔کرکٹر احمد شہزاد نے یہ بھی کہا کہ ہم اب بھی اسٹرائیک ریٹ اور اٹیکنگ کھیل کی بات کرتے ہیں، ضروری یہ ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان تیار کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں واپسی کےلیے ڈومیسٹک پرفارم کرنا پڑتا ہے جو میں کر چکا ہوں، مجھے امید ہے کہ 20 میں نام آنے کے بعد مجھے آگے موقع ملے گا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ وہاب ریاض سے ڈومیسٹک اور ٹی 20 کے دوران رابطہ ہوا تھا، پی ایس ایل کی ایک دو پرفارمنسز پر ٹیم میں شامل کرنا کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کےلیے بہت چیلنجز ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر مثبت کام کرچکے ہیں، چیئرمین پی سی بی نے میرٹ کی بات کی ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ سیاست مجھے آتی نہیں ہے، سیاست میں بہت برا ہوں، میں دل سے کام لیتا ہوں۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

2 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

3 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

3 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

3 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

4 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

5 hours ago