پی پی 158ضمنی الیکشن، مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟ تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے پی پی 158سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،ریٹرننگ افسر نے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن62(9)کے تحت مسترد کئے جاتے ہیں،مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعتراض تھا مونس الٰہی نے 180کنال سے زائد زمین کے انکم ٹیکس اور زرعی آمدن کا ذکر نہیں کیا،مونس الٰہی کے وکیل اعتراضات سے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے ،مونس الٰہی کے وکیل 180کنال اراضی سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کر سکے ۔

ریٹرننگ افسر نے کہاہے کہ جنرل الیکشن میں بھی مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،اشتہاری ہونے سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

5 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

5 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

5 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

5 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

6 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

7 hours ago