چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد پریس کانفرنس میں بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں موجود 7 اراکین کے پاس برابر کے اختیارات ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی سلیکشن کمیٹی میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی، قومی ٹیم کا کپتان اور کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔ تمام کمیٹی ممبران مل کر حتمی فیصلہ کریں گے، سلیکشن کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہو گی جن میں سے محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق اور اسد شفیق میرے ساتھ بیٹھے ہیں۔کمیٹی میں ایکسپرٹ لوگوں کو شامل کیا ہے جو اچھا رزلٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق کام ہو رہا ہے، ملکی اور غیر ملکی کوچز کا امتزاج ہو گا، کوچز سے متعلق ایک پورا پینل بن رہا ہے۔کرکٹ بورڈ میں پیراٹروپرز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایسے اقدامات کریں گے جن کا اثر 5 سال بعد بھی ظاہر ہو گا، حارث رؤف کاسینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔ عماد وسیم کے ساتھ ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہئے، کرکٹ کا پیسہ کرکٹ کی بہتری پر لگاؤں گا، ہمارے پاس جادو کا چراغ نہیں، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

4 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

5 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

5 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

5 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

6 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

7 hours ago